موضوعات کئی اور ان پر ایک رائے کی رائے

Archive for فروری, 2012

ایمان۔ ایک نظم، ایک دعا۔

یا اللّہ تجھے سب معلوم ہے
میں کیا دیکھتا ہوں، اور کیا سنتا ہوں
میں کیا سنتا ہوں، اور کیا سوچتا ہوں
تو وہ بھی جانتا ہے
جو ان حواس سے بھی دور ہے
تو جانتا ہے کہ میرے مسائل کیا ہیں
تو میری سکت سے بھی اگاہ ہے
میں جانتا ہوں تو کتنا مہربان ہے
اسی لیے تجھ سے التجا کرتا ہوں
کہ مجھ پر مہربانی کر
جب میں مسائل کا سامنا کر رہا ہوں
حالات مشکل ترین بھی ہو سکتے ہیں
لیکن میں جانتا ہوں کہ
تومیری طاقت میں اضافہ کر سکتے ہیں
اے پروردگار
میری ہمت میں اضافہ فرما
تا کہ میں ان حالات سے کا مقبلہ کر سکوں
جو ابھی ہیں، اور وہ بھی جو آنے والی ہیں
میرے مالک
مجھے ہمت عطا فرما کہ میں
اپنے ایمان کو مظبوط رکھ سکوں
!!!آمین

Advertisements

میرے کالج سے… عمران خان کے کالج تک

زندگی میں کئی واقعات ایسے رونما ہو جاتے ہیں جو کئی سال گذرنے کے بعد بھی لاشعور میں اپنی چھاپ چھوڑ

ھیلی کالج براے کامرس اور کیبل کالج

جاتے ہیں. اور کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے ک ہمارا سامنا ان واقعات سے کسی اور مقام پر ہو جاتا ہے. لوگ بدل جاتے ہیں زبان مختلف ہوتی ہے حتاکہ سب ماحول بدل جاتا ہے. لیکن وہ ماضی کا ایک حصہ دوبارہ سے دماغی بحث کا موضوع بن جاتا ہے. ہر انسان کی طرھ میرا بھی ماضی ہے جو ک اچھے برے خوشگوار اور بھیانک واقعات سے مل کر بنا ہے

ٹیگ بادل