موضوعات کئی اور ان پر ایک رائے کی رائے

وقت کی کمی

ہمیشہ سے سنتے آئے ہیں کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے. خیر کافی حد تو تو یہ بات درست ہی معلوم ھوتی ہے لیکن جب ارد گرد نظر دوڑائی جاۓ تو اندازہ ہوتا ہے کہ خالی غریب ہی نہیں بلکہ عجیب بھی ہے. ھمارے ملک میں دولت کے میعار پے ماپا جاۓ تو امارت اور غربت کے درمیان فرق حیران کن بھی ہے اور خطرناک بھی. دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کس نے کی اسکا ذمدار کون یہ تو بھائی اپنے کو بھی نہیں پتا ہان البتہ اتنا ضرورپتا ہے کہ قومی سطح پر ہم سب کو ایک چیز ایک جتنی ہی ملی ہے اور ہم اسکو دل اگا کر ضائع کرتے ہیں. کہنے والوں نے اس چیز کو وقت کا نام دیا ہے، اور زمانے کی نہ انصافیوں کے بعد ہمارے پاس لے دے کر یہ ایک وقت ہی ہے جو شاید وافر مقدار میں ہے. کئی بار تو ان لوگوں پر عجیب سی حیرت ھونے لگتی ہے جو کہتے ہیں کہ وقت بہت قیمتی ہے اور تھوڑا بھی. نہ جانے انکی عقلوں پر کس طرز کی تراش خراش کے روڑے پڑے ہوئے ہیں. خیر کوئی کچھ بھی کہے ہم اس وقت کو اپنا قومی فرض سمجھ کر استعمال کریں گے اور ہمارا استعمال کا طریقہ ہی ہے اسکو ضائع کرنا. کوئی کام وقت پر نہ ہونا چاہے وہ تعلیمی امتحانات ہوں یا کوئی شادی بیاہ کی تقریب اس وقت نامی چیز کا سہی ’معنوں‘ میں استعمال ہوتا ہے، کچھ دنیا سے عاجز لوگ بیان داغتے رهتے ہیں کہ وقت برباد کر دیا.
ویسے تو ہر دور میں وقت ضائع کرنے کے کئی طریقے ھمارے زیر استمال رہے ہیں ان میں سے کچھ سے ہماری وابستگی ایسی تروتازہ ہے کہ آج بھی ہم انکو استعمال کرتے ہیں، ان طریقوں میں سے سب سے زیادہ دلکش طریقہ ہے بحث براۓ بحث میں وقت کو ایسا برباد کر دینا کہ نہ صرف آپ بلکہ گردو نواح کے لوگ بھی اس میں شامل ہو جائیں. دلائل پر مبنی بحث معاشرتی زندگی کا حسن بھی ہے اور اس میں موجود زندگی کی علامت بھی مگر جس طرز کی بحث میں ہم اپنے اپ کو خواہ مخواہ گھسیڑ دیتے ہیں وہ دلیل کی کم اور ذلیل کی بحث زیادہ لگتی ہے. بات ہمرے ماشرے میں پائے جانے والے طبقاتی نظام میں موجود خوفناک حد تک فرق کے بارے میں کی جاۓ تو یہ صرف مالی تقسیم تک ہی محدود نہیں. ہمیں تو تقسیم سے اتنی محبت ہے کے تعلیم سے لے کر تفریح تک ہر کام میں ہم بٹتے ھوئے ہیں، تقسیم کا عالم یہ ہے کہ ایک کانفرنس کے سلسلے میں انگلستان کے انتہائی مشہور شہر جانا ہوا شام میں جس ہاسٹل میں ٹہرے ہوئے تھے سے تازہ ہوا کھانے کو باہر نکلا تو اپنے چند ہم وطن مشرروب مغرب کے سرور میں فوجی حکومت کو پاکستان کے مسائل کا حل گردان رہے تھے، جب کمرے میں واپس آیا تو ایک بھائی صاحب اس بات پر خطبہ دے رہے تھے کہ ھمارے مسائل کا حل صرف خلافت میں ہے.
ہماری فکری سوچ میں پایا جانے والا تضاد کوئی اتنے اچمبے کی بات نہیں مگر اس تضاد کی بنیاد پر ایک دوسرے کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنا اور اکثر دلیل سے عاری مباحثوں میں ایک دوسرے کا وقت برباد کرنے کا اہم فریضہ انجام دینا ضرور عجیب عادت ہے. اس زلیلی بحث براۓ بحث میں ایک دوسرے کے افکار کا مذاق اڑانا عام بات ہے خواہ یہ ان نظریات کی روح کے کتنے ہی خلاف کیوں نہ ہوں جنکی وکالت دونوں جانب سے کی جاتی ہے.
کچھ ہفتہ بھر پہلے رحمتوں بھرا رمضان شروع ہوا. حکومتی مہربانی سے انے وا دندناتی ہوئی مہنگائی نے ویسے تو اس مہینے کی دلکشی کے ایک پہلو میں کمی کر دی ہے مگر اس قسم کے توجہ طلب موضوعات کی بجائے ہم اس بحث میں مشغول ہیں کہ رمضان کو اردو والی ’ض‘ سے بولا جاۓ یا عربی والی. اس مہینے کی مبارکباد رمضان مبارک کہہ کر دینی ہے یا رمضان کریم کہہ کر، ہم نے تو یہ سن کر بھی کان گناہگار کئے ہیں کہ رمضان ایک ذاتی مسلہ ہے لہٰذا اسکی مبارکباد اجتماعی سطح پر نہیں بنتی.
الله آلیو کہڑے پاسے تڑ پئے او…. وقت ہی ضائع کرنا ہے تو موضوع تو کوئی سر سواد کے لے آؤ. اگر یہ تحریر پڑھ کر آپکو لگا کہ اپکا وقت برباد ہوا ہے تو مجھے یہ جان کر خوشی ہوگی کہ میں نے بڑی ثابت قدمی سے اپنا اور اپکا وقت ضائع کر کے قومی فریضہ نبھا دیا ہے.
Advertisements

Comments on: "وقت کی کمی" (3)

  1. ذلیل کی بحث۔۔ ہاہاہاہا۔ اعلی بات ہے۔
    جب کرنے کو کچھ نہ ہوتو تو بک بک ہی کی جاسکتی ہے۔ جو ہم ذوق و شوق سے کرتے ہیں۔

  2. parh kar apna buhat ziada waqt zaaya karne par sharmindagi hui aur yeh parh kar ke humari puri qaum yeh karti hai aur ziada sharmindagi

  3. ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ آپ کو مبارک ہو۔ اس ماہ میں عبادت کے ساتھ ہمارے لئے بھی دعا خاص کیجئے گا

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

ٹیگ بادل

%d bloggers like this: